422

نوازشریف مری سے چھانگلہ چلے گئے، ساتھ کون کون ہے؟

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف مری سے چھانگلہ گلی چلے گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف کے ساتھ مریم نواز، نواسے جنید صفدر سمیت فیملی کے دیگر افراد بھی چھانگلہ گلی روانہ ہوئے ہیں۔ نوازشریف چھانگلہ گلی میں مختلف مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد کے پرفضا مقام چھانگلہ گلی میں نوازشریف کی سکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں