107

نوازشریف ایک ماہ سے زائد عرصے بعدواپس لندن چلے گئے

لندن (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف ایک ماہ سے زائد عرصے بعد لندن واپس پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف 24 جون کو لندن سے دبئی روانہ ہوئے تھے، انہوں نے اپنے بیرونی سفر کا بڑا حصہ سعودی عرب میں بھی گزارا۔ دبئی میں قیام کے دوران پاکستانی سیاست سے متعلق اہم معاملات وہیں طے ہوئے، آئندہ اقتدار میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی شراکت داری سمیت معاملات زیر بحث آئے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سمیت اہم رہنماوں نے اس دوران نوازشریف سے ملاقاتیں کیں جن میں الیکشن کے انعقاد، انتخابی مہم اور نگران حکومت سمیت اہم معاملات پر فیصلے کئےگئے۔ نوازشریف کی پاکستان واپسی کا بھی چرچا رہا، مسلم لیگی رہنما وں نے کئی مرتبہ نوازشریف کی واپسی کا کہا تاہم وہ پاکستان آنے کی بجائے لند ن چلے گئے۔ تحریک انصاف کے اہم اتحادی شیخ رشید واحد اپوزیشن لیڈر تھے جو نوازشریف کےپاکستان واپس نہ آنے سے متعلق مسلسل پیش گوئیاں کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں