لاہور متنازعہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے معافی مانگ لی ۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا’ میں معافی مانگتا ہوںمیں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودےبازی شروع کردی‘۔انہوں نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں کہ میں عائشہ اکرام کے ساتھ کھڑا ہوا، میں نے ایک ایسی لڑکی کو بہن کہا اور اُس کے سر پر ہاتھ رکھا جس نے خود کو سرِعام ننگا کرنے والوں کے ساتھ ہی سودے بازی شروع کر دی، ایسا تو جسم فروش عورتیں بھی نہیں کرتیں۔ اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ اُس کے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا لیکن اس نے اپنی عزت کی قیمت لگا کر اس سے بھی زیادہ غلط کیا۔ اللہ کی وحدانیت کی قسم اس معاملے میں میری کوئی ضد یا انا نہیں تھی، لوگوں کی گالیاں کھا کر بھی میں نے صرف اس لئے اس کا ساتھ دیا کیونکہ میں صدقِ دل سے یہ سوچتا تھا کہ اس کا کردار اللہ اور اس کا معاملہ ہے لیکن اب تو وہ جھوٹے سچے ملزموں سے پانچ پانچ لاکھ لے کر, اُن سے ڈیل کر کے اُن پر ظلم کرنے جا رہی تھی یہ جانتے ہوئے بھی کہ گرفتار ملزمان میں سے اکثریت غریب لوگوں کی ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے مجھ سے کبھی بھی کوئی اچھا کام لیا ہے تو اس کام کے صدقے مجھے معاف کر دیں۔ مجھ سے ظالم اور مظلوم میں فرق کرنے میں بڑی بھول ہوئیواضح رہے کہ عائشہ اکرم نے چند دن قبل ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہورکو درخواست دی تھی کہ ملزم عامر سہیل عرف ریمبو مجھے ہراساں اور بلیک میل ک رہا ہے جس کے بعد ریمبو کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کی تحویل میں ریمبو کا ویڈیو پیغام بھی منظرعام پر آیا تھا جس میں اس نے عائشہ اکرم پر ملزمان سے رقم مانگنے کا الزام عائد کیا تھا ۔
156