63

میکسکو میں ٹرالر اور بس میں تصادم سے 16 افراد ہلاک، 30 زخمی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
میکسکو کے اوکساکا ہائی وے پر بس حادثےکے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکا کے ملک میکسکو کے اوکساکا ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔

پیوبلا کے حکام میں بس حادثے میں ہلاک ہونے والی کی تعداد 16 بتائی گئی ہے جن میں 8 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ بس ہائی وے پر الٹی گری ہوئی ہے جبکہ ریسکیو ورکرز اور ہیوی مشینری سڑک پر مدد کیلئے موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں