48

میڈیکل کالج میں داخلے میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی، باپ نے بھی اپنی جان لے لی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
نئی دہلی بھارت میں ایک 19سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلے میں ناکامی پر خودکشی کرلی جس کے بعد غمزدہ باپ نے بھی اپنی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں ڈاکٹر بننے کے خواہشمند ایک 19 سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے درکار ٹیسٹ میں 2 بار ناکامی پر اپنی جان لے لی۔اہل محلہ کے مطابق طالب علم کی لاش اپنے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، و ہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے درکار ٹیسٹ میں ناکامی پر دلبرداشتہ تھا۔

جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم کے والد نے اپنے بیٹےکی موت کا ذمہ دار ٹیسٹ لینے والی انتظامیہ پر عائد کیا تھا اور ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ یہ ٹیسٹ ختم کرانے کے لیے احتجاج کرےگا تاہم بیٹے کی موت کے دو روز بعد والد نے بھی خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا پر طالب علم کے والد کی خودکشی کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ریاستی حکومت کو باپ بیٹے کی موت کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں