76

مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4 جانیں چلی گئیں

مانسہرہ (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مانسہرہ کے قریب نواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4 جانیں چلی گئیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حادثہ نواحی گاؤں پوٹھہ میں ہوا جہاں خستہ حال مکان کی چھت شدید بارش کے سبب زور دار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی، ملبے تلے 4 افراد دب گئے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ مسلسل ملبہ ہٹانے کی کوششوں کے باوجود خواتین اور بچوں کو بروقت نہ نکالا جا سکے اور وہ دم گھٹنے کے سبب دم توڑ گئے۔
پولیس نے لاشیں نکلوا کر ہسپتال بھجوا دیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں