179

موسم کی صورتحال کیسے رہے گی بدھ اور جمعرات کو محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مٹھی، شہید بینظیر آباد اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: مٹھی،اسلام کوٹ21،ڈپلو17،شہید بینظیر آباد 12 ،کلوئی اور بدین میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت45،لسبیلا43اورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں