179

موسم کی صورتحال آج کیسی رہے گی

جمعرات کے روز سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم زیریں سندھ ، وسطی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، ساہیوال اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: بدین 37 ، ڈپلو 31 ، کلوئی ، حیدرآباد 10 ، ڈہلی 09 ،مٹھی08، نگر پارکر 07 ، اسلامکوٹ ، ٹنڈو جام 04 ، ٹھٹھہ 02 ، پنجاب: لاہور (مغلپورہ 36 ، اپر مال 36 ، جوہر ٹاؤن 34 ، واسا آفس 29 ، جیل روڈ 24 ، اقبال ٹاؤن 21 ، نشتر ٹاؤن 12 ، شاہی قلعہ 11 ، سمن آباد 09 ، تاج پورہ 07 ، ائرپورٹ 02) ، ساہیوال 05 ، بلوچستان: کوہلو 35 ، خضدار 12 ، سبی ، لسبیلہ 01 ، خیبر پختونخوا: کالام 06 ، دروش 03 ، گلگت بلتستان: بونجی ، بگروٹ 11 ، گلگت 07 ، ہنزہ 06 ، استور ، گوپس 05 ، بابوسر 02 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت،چھور، لسبیلہ،نوکنڈی ،کراچی41، شہید بینظیرآباد ،بھکراورسبی میں40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں