56

منگل اور بدھ کے دن ملک کا موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی اور کہاں کہاں بارش ہوئی گزشتہ دن

منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم چھور،سکرنڈ،بدین،کراچی،مٹھی،شہیدبینظیرآباد،بہاولپوراورکشمیر میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):سندھ:چھور100،سکرنڈ24،بدین14،کراچی(قائد آباد06، سعدی ٹاؤن،گلِ معمار04، نارتھ کراچی، ڈی ایچ اے 03، کیماڑی،یونیورسٹی روڈ، پی اے ایف بیس فیصل02، جناح ٹرمینل، اورایم اوایس ایئرپورٹ 01، ناظم آباداورگلشنِ حدید ٹریس)،مٹھی04،شہیدبینظیرآباد02،کشمیر:راولاکوٹ03ملی میٹرریکارڈکی گئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی42، حیدرآباد،تربت اورلسبیلا میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں