134

ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کا اجراءکردیا گیا

اسلام آباد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نصاب خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں رائج ہوگیا ہے،آج وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور ہمارے منشور کی تکمیل کا دن ہے، تبدیلی کے عمل میں کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کے آغاز کے حوالے سے ہونےوالی تقریب سے خطاب میں وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نئے نصاب کے عمل میں کئی مراحل سے گزرنا پڑا، یکساں نصاب تعلیم ایک بہت بڑا قدم ہے، یکساں نصاب نا انصافی ختم کرنے کی جانب ایک قدم ہے، مدرسے، سرکاری اور پرائیویٹ سکول کے بچے ایک ہی نصاب پڑھیں گے۔ سندھ میں بھی کوشش جاری ہے کہ یکساں نصاب تعلیم رائج ہو۔شفقت محمود نے کہاکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ سوچ ایک ہو، قدریں تو ایک ہوں، جرمن، انگلینڈ، چین سمیت سب سے یکساں نصاب بنایا ہے، یکساں نصاب کے نفاذ میں دشواریاں ہیں، پہلے نصاب سرکاری سکولوں کیلئے بنتے تھے، جو مدارس اور نجی اسکول رائج نہیں کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں