سری نگر (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی فوجیوں کی دہشت گردی کا واقعہ ضلع کپواڑہ میں پیش آیا جہاں مژھل میں گھر گھر تلاشی کے دوران فوجیوں نے نوجوانوں پر چادر اور چار دیواری کے خلاف احتجاج پر شدید تشدد کیا اور فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
دوسری جانب ایک اور کارروائی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران محکمہ جنگلات کے 2 اہلکاروں کو بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا۔