82

معمر قذافی کا ہم شکل دیکھ کر لیبیا کے عوام دنگ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر مقامی افراد دنگ رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معمر قذافی کا ہم شکل اس وقت لیبیا میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

لیبیا کے دارالحکومت میں موجود اس شخص کی شکل کے علاوہ اس کے بال، چال ڈھال اور انداز بھی معمر قذافی سے ملتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس شخص کو دیکھ کر کئی لوگوں نے سیاسی نعرے لگائے اور اس کے ساتھ پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں