اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک۔ 18 جولائی2023ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا شدید زخمی ہوا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو پر ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے عنزہ طارق کی گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔