68

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا.

لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا،عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی استدعا کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں