90

لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی سمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا، حیران کن انکشاف

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی سمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکار بھی منشیات کیس میں ملوث نکلے ہیں ، اے این ایف نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ درج کر لیا ،ڈی سی آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکار شرافت کو مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا ،ہیروئن بھارت سمگل کرنے کیلئے ڈرون کا استعمال کیا جاتا ،سرحد علاقے میں چھاپہ مار کر ہیروئن برآمد کر لی گئی،ہیروئن سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا گیا ،ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں