130

قازقستان کا فوجی اڈہ دھماکوں سے گونج اٹھا،ہلاکتیں

نورسلطان قازقستان کے فوجی اڈے پر پے در پے ہونے والے 10خوفناک دھماکوں میں 9اہلکار ہلاک اور 90سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور فضا میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔قازقستان کی فوج کے ترجمان نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ، ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکوں کی وجہ کیا تھی تاہم دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں انجینئرنگ شعبے میں کام آنے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔دھماکوں کے بعد آس پاس کا علاقہ خالی کرا لیا گیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں