93

فولورز بڑھانے کا شوق، سانپ کے کاٹنے سے سعودی سپیرے کا ہاتھ سیاہ ہوگیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
سوشل میڈیا پر فولورز بڑھانے کا شوق سعودی سپیرے کو بھاری پڑگیا جس کو ویڈیو بنانے کے دوران سانپ نے کاٹ لیا۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق نائف المالکی سعودیہ کے سانپ پکڑنے والے سپیرے کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن اس شوق کی وجہ سے ایک سانپ کے کاٹنے سے ان کی جان پر بن آئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔

العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نائف المالکی نے طائف کے پہاڑ پر زہریلے سانپ ’سجادہ‘ کے کاٹنے کی کہانی بتائی۔

نائف المالکی نے بتایا کہ طائف کے پہاڑ پر مجھے سجادہ سانپ دکھائی دیا، اس سانپ کو دیکھتے ہی میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اسے پکڑتے ہوئے ویڈیو بنائی جائے تاکہ بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے فولورز بڑھائیں جاسکیں۔

نائف المالکی کے مطابقمیں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو لائیو سانپ پکڑنے کا نظارہ دکھا ہی رہا تھا کہ اس دوران میری توجہ ہٹنے سے سانپ نے اپنے دانت میرے ہاتھ پر گاڑھ دیے، سانپ کے کاٹتے ہی مجھے پتہ چل گیا کہ اس کا زہر مہلک ہے ۔

سعودی سپیرے کا کہنا تھا کہ میں نے ہمت کرکے اسے ہاتھ سے دور کرکے بھاگا اور پھر طبی مدد کی تلاش میں بھاگنے لگا اس دوران ایک دوست کی مدد سے میں بروقت اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں