194

فرانس کا اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

لاہور فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے عارضی طور پرپاکستان چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کی ہے جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ فرانسیسی مفادات کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی وجہ سے فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر ملک چھوڑ دیں۔ یہاں سے شہریوں کو روانگی دستیاب کمرشل ائیرلائنز کے ذریعے ہی ہو گی۔نجی چینل کے مطابق رابطہ کرنے پر سفارتخانے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس دوران سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا اور محدود اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں