388

عوام کی عدم دلچسپی، (ن) لیگی رہنماؤں کا نواز شریف کو واپسی مؤخر کرنے کا مشورہ

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) ن لیگی رہنماؤں نے عوام کی عدم دلچسپی کے باعث نواز شریف کو لندن سے وطن واپسی مؤخر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

“ایکسپریس نیوز” کے مطابق (ن )لیگی رہنماؤں کے مفاہمتی گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال مہنگائی، بے روزگاری اور بے تحاشا یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور میں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوامی رائے بھانپ چکے ہیں اس لیے موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔ شاہد خاقان عباسی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں یہی مؤقف دہرا چکے ہیں تاہم نواز شریف واپسی کا ذہن بنا کے اور پارٹی کو استقبال کی تیاری کا کہہ چکے ہیں۔
رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ابھی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، عام انتخابات کے قریب یا باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں تو زیادہ بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں