کراچی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) ریلوے ٹیم نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں،ابتدائی تحقیقات کے بعد جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ مرتب کرلی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجہ میں شامل ہے،ریلوے شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل نے حادثے کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔
جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین انجن کے وہیل ڈیمیئج پائے گئے ہیں، ٹریک کو آپس میں جوڑنے کیلئے فش پلیٹ موجود نہیں تھی۔