73

عمران خان پر اسلام آباد کچہری میں پیشی کے دوران حملہ؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) چیئرمین تحریک انصاف پر اسلام آباد کچہری میں پیشی کے دوران پانی سے بھری بوتل پھینک دی گئی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق عمران خان پانی کی بوتل سے بال بال بچے، وہ بلٹ پروف شیٹ کی آڑ میں ہونے کے سبب کسی بھی طرح کے نقصان سے محفوظ رہے۔ عمران خان مختلف کیسز میں پیشی کیلئے ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔
اس سے قبل وہ وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ پیش ہوئے تھے جہاں عدالت عظمیٰ نے پولیس کو 9 اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا۔
بعد ازاں توشہ خانہ کیس میں وہ اسلام آباد کچہری پہنچے تو انہیں بلٹ پروف شیٹس تھامے سکیورٹی گارڈز نے گھیرے میں لے رکھا تھا، عدالتی کمرے میں جانے کیلئے جب وہ برآمدے میں داخل ہو رہے تھے تو ان پر پانی سے بھری بوتل آ گری۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل ہی خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں