101

عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق کیا ہدایت دی ہے ؟نعیم پنجوتھا نے ملاقات کا احوال بیان کر دیا

لاہور(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہاہے کہ عمران خان نے کور کمیٹی کے فیصلوں کو اپنی منظوری سے مشروط کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا کا کہناتھا کہ عمران خان نے پیغام دیاہے کہ پارٹی کورکمیٹی جو بھی فیصلہ کرے اسے میرے وکلاءکے ذریعے مجھ تک پہنچایا جائے ، میں چیئرمین ہوں ، فیصلہ میں کروں گا ۔
اس سے قبل اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے وکیل نعیم حیدر کی ملاقات کرائی گئی۔نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دیے گئے کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا انہیں ساری زندگی بھی جیل میں گزارنی پڑی تو گزاریں گے، ان کے گھر پر تیسرا حملہ کیاگیا، بشریٰ بی بی کے کمرے کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے وارنٹ گرفتاری نہیں دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں