81

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انٹرنیشل طلبا کے لئے کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ آفرکردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک ۔ 24 جولائی2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2023کے پہلے مرحلے کے داخلوں میں دنیا بھر میں رہائش پذیر پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبا کے لئے کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ آفر کردیا ہے۔ کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگرامز میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔
یونیورسٹی انٹرنیشنل طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اگست ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل overseas@aiou.edu.pk یا فون نمبرز 92519250175+ یا 92519572495+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سمسٹر میں 36 ممالک سے کم و بیش600 طلبہ داخل ہوچکے ہیں، اِن ممالک میں آسٹریلیا، روس، جنوبی کوریا، جاپان، چین، امریکا، برطانیہ،آئرلینڈ، کینیڈا، فرانس، سپین، سویڈن،یونان،بیلجیم،ایسٹونیا، جرمنی،ہنگری،اٹلی،ناروے،پرتگال،ترکیہ،تائیوان،بوسٹوانا،جنوبی افریقہ،ایران، بحرین،سعودی عرب،ابوظہبی،شارجہ،قطر،عراق،کردستان، اردن،عمان اور کویت شامل ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے آئندہ 5سال میں انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد کا ہدف 10ہزار مقرر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں