447

عام انتخابات کیلئے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کر لیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق الیکشن کمیشن کی غیر ملکی مبصرین کی رجسٹریشن کیلئے شرائط عائد کر دی گئیں جن کے مطابق ہر غیر ملکی صحافی اور مبصر کو اپنے تمام کوائف اور دستاویزات بھی جمع کروانا ہوں گی۔ اداروں سے منسلک افراد کیلئے اتھارٹی لیٹر کی شرط لازم قرار دی گئی ہے، حکومت پاکستان کی سکیورٹی کلیئرنس کی شرائط پر بھی پورا اترنا ہو گا۔

بتایا گیا ہے کسی سیاسی جماعت سے منسلک افراد کی بطور مبصر درخواستوں کو منظور نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں