21

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ رقم پنجاب میں خاندانہ منصوبہ بندی کیلئے استعمال ہو گی، رقم سے پنجاب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے نیٹ ورک کی بہتری ہو سکے گی، رقم سے پنجاب میں فیملی ہیلتھ کلینک کا نظام بہتر ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں