61

صدر کے ایک ٹویٹ سے ملک میں بحران پیدا ہو گیا: حمزہ شہباز

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کے ایک ٹویٹ سے ملک میں بحران پیدا ہو گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کے سیکرٹری کا خط بھی سامنے آ گیا۔ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مسئلہ ایک جماعت کا نہیں بلکہ صدر پاکستان کے دفتر سے جاری احکامات کا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ صدر کے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی شفاف انکوائری کرائی جائے تا کہ پتہ چل سکے کہ صدر کے اسٹاف سے ٖغلطی ہوئی ہے یا وہ غلط بیانی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں