136

صدر عارف علوی نے ملک میں 6 نومبر کو عام انتخابات کی تجویز دے دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)صدر عارف علوی نے ملک میں 6 نومبر کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں نے9 اگست کووزیراعظم کےمشورے پرقومی اسمبلی کوتحلیل کیا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات پیر 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صدر کا اختیار ہے عام انتخابات کیلئے 90 دن کے اندر کی تاریخ مقررکرے، آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی خاطر چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا تاکہ آئین اور اس کے حکم کو لاگو کرنے کا طریقہ وضع کیا جا سکے۔
صدر کے خط کے متن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے جواب میں برعکس مؤقف اختیارکیاکہ یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وفاق کو مضبوط بنانے کیلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ہی دن کرائے جانے پر اتفاق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں