121

شاہ رخ کا فلم ’جوان‘ کیلئے دوگنا معاوضہ، کتنے کروڑ لیے؟


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ کی نئی فلم ’جوان‘ ریلیز کے پہلے دن 75 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

فلم ’جوان‘ کیلئے توقع کی جارہی ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے چار دن 500 کروڑ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلے گی۔

شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ میں دوہرا کردار ادا کیا ہے اور وہ فلم میں 7 مختلف روپ بدلتے نظر آئے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس دوہرے کردار کو نبھانے کیلئے شاہ رخ نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون جو کہ اپنی فلموں کا معاوضہ 15 سے 30 کروڑ لیتی ہیں ان کی جانب سے فلم جوان کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا گیا یہ واضح معلوم نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم جوان گزشتہ روز 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہے اور شائقین کی جانب سے شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں