167

شاہد خاقان عباسی کو ’جوتا ماروں گا‘ کا بیان دینامہنگا پڑ گیا ،سپیکر اسد قیصر نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد قومی اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے ہنگامی اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران شاہد خاقا ن عباسی غصے میں آ گئے اور انہو ںنے سپیکر کو جوتامارنے کی دھمکی دے ڈالی جس پر اب سپیکر نے نوٹس لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے شاہد خاقان عباسی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ شاہدخاقان عباسی نے اپنے طرز عمل سے ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کیا ، ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر سپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ، شاہد خاقان عباسی سات روز کے اندر معذرت اور اپنی پوزیشن کو اضح کریں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روزجب فرانسیسی سفیر کی ملکی بدری سے پر ایوان میں بحث کروانے کیلئے قرار داد منظور کی گئی تو اظہار خیال کا آغازہوا جس میں سپیکر نے مائیک شاہد خاقان عباسی کے حوالے کیا لیکن اسی دوران کسی بات پر بحث چھڑ گئی اورشاہد خاقان عباسی سپیکر ڈائس کے قریب جا پہنچے جہاں اسد قیصر کے ساتھ ان کی تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے کہا کہ ” میں جوتا اتار کر ماروں گا ، آپ کو شرم نہیں آتی “، یہ بات سن کر سپیکر نے جواب دیا کہ ’ میں بھی وہی کام کروں گا ، آپ ا پنی نشست پر جا کر بیٹھیں اور اپنا رویہ درست کریں ۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں