اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدالت ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کریگی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نظرثانی درخواستوں کو اکٹھا سن کر فیصلہ کرے ،ٹرائل کورٹ جج پر اعتراض، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اکٹھی سنیں۔