63

سعید انور کی بتائی گئی کون سی بات سری لنکا کیخلاف رضوان کے کام آئی؟


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں سعید انور نے مشورہ دیا تھا کہ بھارتی وکٹوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔

پی سی بی کے ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ لیجنڈ کرکٹر سعید انور نے بھارت میں بہت رنز بنائے ہیں اور میچ سے متعلق سعید انور سمیت تمام سینئر پلیئرز سے بات کی تھی۔

رضوان کے مطابق سعید انور نے ان سے کہا تھا کہ اپنے پلان کے مطابق کھیلو کامیابی ملے گی، بھارتی وکٹوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔

دوسری جانب محمد رضوان نے عبداللہ شفیق کے ساتھ بنی پارٹنر شپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ کو کہا تھا اسکور بورڈ نہ دیکھو اپنا گیم کھیلو، پلان تھا کہ پہلے 20 اوورز میں100رنز بنانے ہیں ،عبداللہ کی اننگز شاندار تھی جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔

دوسری جانب عبد اللہ شفیق نے کہا کہ تمام ٹیم کی سپورٹ تھی اس لیے کامیابی ہوئی،کافی عرصے سے موقع ملنے کا انتظار کررہا تھا، اللہ کا شکر کہ پرفارمنس ایسی ہوئی کہ ہم میچ بھی جیتے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں وکٹیں گرنے سے پریشر آگیا تھا لیکن رضوان ایسی صورت حال کا سامنا پہلے بھی کرچکے ہیں، رضوان نے ہی پلان کیا کہ پارٹنر شپ لگانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں