115

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کا فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم روکنے پر اتفاق

ریاض (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم روکنے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں ظالمانہ اسرائیلی بمباری سے بڑے پیمانے پر ہونیوالی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ترک صدر طیب اردگان کا بھی غزہ کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہو اجس کے دوران مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں