104

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگل کرنے پر سزائے موت دیدی گئی

ریاض (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگل کرنے پر سزائے موت دیدی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منیر گل کو ہیروئن سمگل کرتے مکہ مکرمہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ مجرم کے خلاف مکہ مکرمہ ہی میں سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں