58

سعودی دارالحکومت کیلئے پرواز میں ایمرجنسی، کویت سٹی واپس اتار لیا گیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
کویت سٹی سے سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے اُڑان بھرنے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو 50 منٹ بعد واپس اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جزیرہ ایئرویز کی پرواز جے 9223 نے آج صبح 6 بج کر ایک منٹ پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اُڑان بھری تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اُڑان کے فوری بعد طیارہ معمول کے مطابق بلندی پکڑ رہا تھا کہ 28 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد ایئر بس اے 320 طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں گڑبڑ پیدا ہوگئی اور ہوائی جہاز تیزی سے نیچے کی طرف آنے لگا۔

پرواز انتہائی غیر متوازن ہونے پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت ملنے پر اُڑان کو 23 منٹ بعد منزل کے درمیان راستے سے واپسی کی راہ لی۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارہ 10 ہزار 250 فٹ کی نچلی پرواز کرتے ہوئے باحفاظت کویت سٹی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ایوی یشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو فوری طور پر آف لوڈ کرکے طیارہ تبدیل کیا گیا اور تین گھنٹے بعد مسافروں کو دوبارہ منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں