90

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی بلے باز سعود شکیل نے کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں سب سے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
کولمبو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سینچری اور دوسرے ٹیسٹ میں نصف سینچری بنانے والے سعود شکیل نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے انوکھا اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز سعود شکیل کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں مسلسل 7 ٹیسٹ میچز میں نصف سینچری سکور کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سعود شکیل نے ڈبل سینچری بنائی اور ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کر دار ادا اکیا جبکہ دوسرا ٹیسٹ جاری ہے اور پاکستان ٹیم کی پوزیشن بھی مضبوط ہے ، اس میچ میں اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق چھائے ہوئے ہیں اور 161 رنز کے ساتھ فی الحال بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس میچ میں عبداللہ شفیق کی قسمت میں گزشتہ میچ جیسا ساتھ نہیں دیا لیکن وہ پھر بھی 57 رنز کے ساتھ باعزت طریقے سے پولین لوٹے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں