46

‘ساجن جی گھر آئے’ کیلئے سلمان خان کو گڑگڑا کر پھٹی ہوئی جینز پہننے سے روکا تھا، کرن جوہر


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے گیت ‘ساجن جی گھر آئے’ کیلئے سلمان خان کو گڑگڑا کر پھٹی ہوئی جینز پہننے کے بجائے سوٹ پہننے پر آمادہ کیا تھا۔

کرن جوہر نے ایک فیشن ڈیزائنر سے بات کرتے ہوئے 1998 میں فلمائے گئے گانے پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پروڈکشن کے پاس سلمان خان کیلئے سوٹ تیار تھا، ہم ‘ساجن جی گھر آئے’ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

کرن نے بتایا کہ سلمان خان پھٹی ہوئی جینز اور سیاہ ٹی شرٹ پہن کر آگئے، ہم نے تو ان کیلئے سوٹ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سلمان سے بہت ڈر گیا تھا اور آج بھی ڈرتا ہوں، اُس وقت سلمان خان نے مجھے کہا کہ ‘آپ کو پتا ہے، کسی دلہا نے آج تک پھٹی ہوئی جینز پہن کر اسے ٹرینڈ نہیں بنایا’۔

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ مجھے اچانک اپنا بلڈ پریشر بڑھتا ہوا محسوس ہوا کیونکہ سلمان سے پہلے ہی لباس کے متعلق بات طے ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سپر اسٹار کو نشاندہی کی کہ دیکھیں اتنا بڑا سیٹ لگا ہے، کاجول بھی لہنگا پہن رہی ہیں لیکن سلمان اس گیت کو ٹی شرٹ میں ہی فلمانا چاہتے تھے۔

کرن نے بتایا کہ میں نے صاف انکار کردیا اور پھر سلمان خان کے آگے رو پڑا، میں یہ کہتے ہوئے ان کی منتیں کرنے لگا کہ یہ میری پہلی فلم ہے، پلیز سوٹ پہن لیں۔

کرن جوہر نے کہا اس کے بعد سلمان فوری طور پر سوٹ پہننے پر راضی ہوگئے اور مجھے کہا کہ رونا بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں