59

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد کردی گئی

راولپنڈی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی،عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ آج تاریخ فرد جرم کیلئے رکھی تھی، فرد جرم عائد کی جاتی ہے،عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں