437

‘سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا’، لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری، 7 روز میں جواب دیا جائے ورنہ۔۔۔

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا ہے۔ شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے جاری کیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی رکن ہونے کے باوجود پارٹی اجازت کے بغیر دوسری سیاسی جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں، وکلا کے فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا، بتائیں کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے۔ 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں ورنہ پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں