110

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ چوتھے روز بھی برقرار

پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی برقرار رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 158 روپے 46 پیسے ہوگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار روز میں ڈالر کی قدر انٹربینک میں 64 پیسے کم ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے کم ہوکر 158 روپے 60 پیسے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں