133

روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی

ماسکو روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ افغان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت صرف اسی صورت میں کریں گے جب حکومت سازی میں تمام دھڑوں کو شامل کیا جائے گا۔طالبان کی جانب سے پاکستان، چین، ترکی، ایران، قطر اور روس کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں