18

ذکا ءاشرف اور جے شاہ کی ملاقات ، پاک بھارت کرکٹ کے معاملے پر بڑی پیش رفت

ڈربن(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی۔جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا ءاشرف اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے۔ذکا ءاشرف نے جے شاہ کو ایشیا ءکپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ جے شاہ نے ذکاء اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ میں دیکھنے کی دعوت دی اور انہوں نے ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی۔
دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔ ذکا ءاشرف نے جے شاہ سے گفتگو میں کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں