393

دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

نیو یارک دنیا بھر کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا ۔جیو نیوز کے مطابق معروف بین الاقوامی جریدے ‘دی اکانومسٹ’ نے 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.3 فیصد ہے اور بھارت کا نمبر سولہواں ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں مہنگائی کی شرح 51.4 فیصد ہے۔ مہنگائی کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر ہے جہاں مہنگائی کی شرح 19.6 فیصد ہے، برازیل 10.2 فی صد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں