72

دنیا کا معمر ترین کتا مر گیا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
دنیا کا معمر ترین کتا پرتگال میں 31 سال کی عمر میں مر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوبی نامی کتا پرتگال میں 31 سال اور 165 دن کی زندگی گزار کر مرا۔

رپورٹس کے مطابق اس کتے کو فروری میں دنیا کے معمر ترین کتے کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کتے کو سانس کی تکلیف کے باعث 2018ء میں اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا تاہم اس کے بعد وہ ٹھیک ہوگیا تھا لیکن اب آخری دنوں میں اسے چلنے اور دیکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں