29

دریائے سواں کے کنارے دو بچے پاؤں پھسلنے پر پانی میں جا گرے، بپھری موجوں نے سنبھلنے کا موقع نہ دیا، دونوں ڈوب گئے


راولپنڈی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) دریائے سواں میں دو بچے ڈوب کر لاپتہ ہو گئے، والدین غم سے نڈھال ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چکری روڈ پر گنگا والا گاؤں میں دو بچے دریائے سواں کے کنارے پر موجود تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے سبب دریا میں گر گئے ، بپھری موجوں نے دونوں بچوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور دونوں بے بس ہو کر گہرے پانی میں چلے گئے جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو عملے کے ماہر تیراک بچوں کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، بچوں کے والدین غم سےنڈھال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں