(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
خیبر کے پی کے ضلع خیبر میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے،آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خودکش ہے،مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو اڑایا، مشکوک شخص مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دھماکےکے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا سرچ آپریشن جاری ہے۔