55

خود کوپولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے رقم بٹورنے والے 2 جعلساز گرفتار


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ؤرک)
راولپنڈی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے رقم بٹورنے والے 2 جعلسازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کلر سیداں کے علاقے میں پولیس نے 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا، ملزمان خود کو پولیس اہلکار بتا کر شہریوں سے پیسے اینٹھتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں