86

خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن کے گواہ کو واجد ضیا قرار دیدیا

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے گواہ کے کمپلینٹ اور بیان حلفی پر دستخط مختلف ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے شریف فیملی کے خلاف گواہ کا مزاح کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ گواہ اس کیس کا واجد ضیا ہے ، ایک گواہ جھوٹ بول رہا ہے اس کی ساکھ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے گواہ کے کمپلینٹ اور بیان حلفی پر دستخط مختلف ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ گواہ سے سوال کیا بیان حلفی اور کمپلینٹ پر آپ کے دستخط مختلف ہیں؟الیکشن کمیشن کے گواہ نے کہاکہ کمپلینٹ اور بیان حلفی پر اس کے دستخط مختلف ہیں، جرح کے دوران پھر گواہ نے کہاکہ ایک جگہ میرے مختصر دستخط تھے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں گواہ نے جرح کےد وران جو کہا اس کی وضاحت کرنی ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ جی بالکل اس نے وضاحت دینی ہے یا وہ جھوٹ بول رہا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے شریف فیملی کے خلاف گواہ کا مزاح کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ گواہ اس کیس کا واجد ضیا ہے ، ایک گواہ جھوٹ بول رہا ہے اس کی ساکھ کیا ہے، خواجہ حارث کے کمپلینٹ کےدستخط کے 18جولائی کے آرڈر کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں