146

حکومت اور اپوزیشن ایک معاہدے پر پہنچ گئے ، فواد چودھری نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی تفصیلی ملاقات ہوئی ، فریقین ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ملاقات میں تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ، سپیکر کے اختیارات بڑھانے پر بھی بات ہوئی ہے ، ایوان میں جو کچھ ہوا اس سے سب کی سبکی ہوئی ، ایسا ماحول نہیں بننا چاہئے کہ ادارے فنکشنل نہ ہوں ۔پرویز خٹک نے کہا کہ اتفاق ہوا ہے کہ گالی گلوچ نہیں ہو گی ، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا اس کا سب کو افسوس ہے ، فیصلہ ہوا ہے ارکان اپنی نشستوں سے نہ اٹھیں ، کوشش ہے اسمبلی کا اجلاس خوش اسلوبی سے چلے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں