63

جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کیا ہے: حریم شاہ


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق عجیب و غریب دعویٰ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ نے لکھا ہے کہ معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرنے کے لیے کالے جادو کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

حریم شاہ نے آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، یہ ناقابلِ قبول ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد بھارت نے 192 رنز کا ہدف 30.3 اوورز میں بہت آسانی کے ساتھ 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں