اسلام آباد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سےبالاترنہیں،آپ معصوم ہیں یامجرم؟اس کافیصلہ عدالت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ جہانگیرترین کےخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہورہی، رپورٹ کے مطابق17شوگرملزسکینڈل میں ملوث پائی گئیں ہیں، شوگرسکینڈل کاخمیازہ غریب عوام کوبھگتناپڑا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئی بھی غلط کام میں ملوث ہو وزیراعظم اور حکومت برداشت نہیں کرے گی، جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، آپ معصوم ہیں یامجرم اس کافیصلہ عدالت کرےگی۔
191